ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورومیں دکشن کنڑا ضلع کانگریس دفتر کی نئی عمارت کا وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں افتتاح

منگلورومیں دکشن کنڑا ضلع کانگریس دفتر کی نئی عمارت کا وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں افتتاح

Mon, 21 Nov 2016 19:38:35    S.O. News Service

منگلورو:22/نومبر (ایس او نیوز) گذشتہ 19ماہ پہلے وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھی گئی دکشن کنڑا ضلع کانگریس دفتر کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ہوا۔ 40سالوں سے شہر کے ہمپن کٹا کے ایک کرایے کی عمارت میں ہی دکشن کنڑا ضلع کانگریس کے کام انجام دئیے جارہے تھے، اب ضلع دفتر کے لئے ایک بہترین سہولیات سے آراستہ عمارت کانگریس کی آئرن لیڈی کی حیثیت سے مشہور اندراگاندھی کے نام سے موسوم کی گئی ہے۔

افتتاح کے بعد دفتر  میں پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدرامیا اور وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے ضلع میں کانگریس کو مضبوط کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر کی تعمیر کے لئے ڈی سی سی صدر رماناتھ رائی کے ساتھ محنت کرنے والوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکبادی دی ۔ ملی کٹے میں حکومت کی طرف سے 9سینٹ زمین لیز پر لے کر 2کروڑ روپئے کی لاگت سے یہ عمارت تیار کی گئی ہے، جس کے لئے پریا درشنی نامی ٹرسٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر 8کاروں اور 20بائکوں کے پارکنگ کا انتظام ہے تو اس کے اوپروالی منزل  پر تجارتی کامپلکس ہے۔ پہلی منزل پر کانگریس کا ضلع دفتر ہوگاجہاں 50نشستوں پر مشتمل ہال، صدر، جنرل سکریٹری کے کمرے ، دوسرے منزل پر ضلع کانگریس کے مختلف شعبہ جات کے کمرے ، پریس کانفرنس ہال، تیسری منزل پر 250نشستوں پر مشتمل ہال کی سہولیات ہیں۔


Share: